7

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کے خطبات مختصر کرنے کا حکم جاری

(فوٹو: خلیج ٹائمز)

(فوٹو: خلیج ٹائمز)

 دبئی: حکام نے ملک بھر میں شدید گرمی کے پیش نظر آج سے جمعہ کے خطبات کو مختصر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کے بعد حکام نے ملک بھر کے اماموں سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کے خطبے اور نماز کو 10 منٹ پر محدود رکھیں۔ اس ہدایت کا اطلاق آج جمعہ 28 جون سے اکتوبر تک ہوگا۔

جمعہ کا دن اسلام میں سب سے افضل دن ہے اس دن مساجد میں خصوصی باجماعت نمازوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے جمعہ کہا جاتا ہے۔ بہت سے نمازیوں کو تپتی دھوپ میں صحن میں نماز ادا کرنی پڑتی ہے کیونکہ مساجد تیزی سے بھر جاتی ہیں۔

اس اقدام سے نمازیوں کو موسم گرما کے شدید درجہ حرارت سے بچایا جاسکے گا۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں نماز جمعہ میں شرکت کرنے والے شامی شہری محمد یاسین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ائمہ کرام مختصر آیات بھی پڑھیں گے تاکہ نماز کو ہر ایک کے لئے زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جاسکے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں