6

اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

[ad_1]

اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 10 جولائی سے 10 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ اینڈ ویسٹ میں یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ ماتحت عدالتوں میں 31 اگست تک تعطیلات رہیں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں