7

معیشت بہتر ہورہی ہے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے،  وزیرخزانہ

[ad_1]

ایف بی آر میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا،وزیرخزانہ :فوٹو:فائل

ایف بی آر میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا،وزیرخزانہ :فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ بھی نیچے آ چکا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے  9فیصد پر نہیں رہ سکتی اسے 13 فیصد تک لے کرجائیں گے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات ،ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ۔کیا جائیگا۔ نجکاری پلان 2 سے 3 سال کا ہے جس پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں