11

بھارت؛ موسلا دھار بارش میں ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے مسافر ہلاک

موسلا دھار بارز میں نئی دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی، فوٹو: بھارتی میڈیا

موسلا دھار بارز میں نئی دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی، فوٹو: بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں بارش نے مودی سرکار کی 10 سالہ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ بجلی غائب اور ذرائع نقل و حمل معطل ہوکر رہ گئے۔

تیز اور مسلسل بارش کی وجہ سے دارالحکومت نئی دہلی کے مصروف ترین ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 کی چھت مسافروں پر گرگئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ٹرمینل-1 سے 16 پروازوں کو اڑان بھرنا تھی اور 12 فلائٹس اترنی تھیں تاہم چھت گرنے کے باعث تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔ جس کے باعث ہزاروں مسافر رُل گئے۔

بھارتی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹرمینل کی بحالی کا کام جاری ہے جب کہ منسوخ ہونے والی پروازوں کے لیے متبادل انتظام کیا جا رہا ہے تاہم تمام ٹرمینلز کے مصروف ہونے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں