[ad_1]
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان برقرار رہا‘ جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں مثبت زون میں رہیں، کاروبار میں تیزی کے باوجود کاروباری حجم گزشتہ روز بدھ کی نسبت 39.64 فیصد کم رہا جبکہ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 36 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
شیئرز مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 252.61 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس بڑھتا ہوا 78528.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا،علاوہ ازیں کرنسی مارکیٹ روپے کی قدر میں بہتری رہی، جمعرات جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کی کمی سے 278.40روپے سے گھٹ کر 278.38روپے ہوگئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے کی کمی سے ڈالر280.27روپے سے کم ہوکر 280.18روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا،آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2304 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافہ سے 2 لاکھ 6 ہزار 609 روپے پر پہنچ گئی۔
[ad_2]
Source link