[ad_1]
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان لڑائی ہو گئی، جس میں کٹر کے وار سے ایک حوالاتی زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عامر شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران خود ساختہ کٹر کے وارسے ایک حوالاتی شدید زخمی ہوگیا۔
مقدمہ متن کے مطابق حوالاتیوں حماد صدیق،شاہ ویز اور شمس کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ حوالاتی حماد صدیق بارک 1سے 8گیا، شاہ ویز اور شمس سے جھگڑے کے بارے میں صلاح مشورہ کیا۔ حوالاتی شمس بارک 1،کمرہ 2سے صائم کو بلا کر برآمدے میں لایا۔ حوالاتی حماد صدیق،شاہ ویز نے خود ساختہ کٹر سے صائم پرحملہ کرکےناک پیشانی اور بازو کو زخمی کردیا۔
مقدمے میں ایس جی وارڈرعدیل شہزاد،چیف ہیڈ وارڈر فیاض احمد کو گواہ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link