17

پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلیے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی خدمات سے متعلق تجاویز طلب

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چائنیز مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کے لیے چائنیز کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرنے بارے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

حکومت کی جانب سے کے لیے وزارت خزانہ ڈیبٹ مینجمنٹ آفس نے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ پانڈا بانڈ جاری کرنے کے لیے سروسز کی فراہمی کی خواہاں چائنیز کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں29 جولائی تک درخواستیں جمع کرواسکتی ہیں۔

وزارت خزانہ حکام کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ چائنیز مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے پانڈا بانڈ جاری کیے جائیں گے اورپانڈا بانڈ جاری کرنے کے لیے سروسز کی فراہمی خواہاں چائنیز کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف پی پی آر اے اور ای پی اے ڈی ای سافٹ ویئرکے ساتھ بطور وینڈر تکنیکی اور مالی سروسز کی فراہمی کے لیے اندراج شدہ / منسلک ایجنسیاں اہل ہوں گی۔

پاکستان چین میں پانڈا بانڈ کا لین دین کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چائنیز کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں 29 جولائی کی شام 5 بجے تک درخواستیں دے سکیں گی، اس کے بعد ساڑھے 5 بجے بڈز کھولی جائیں گی اور کامیاب بولی دہندہ کو پانڈا بانڈز کے اجرا کے حوالے سے سروسز کی فراہمی کی ذمے داری تفویض کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں