[ad_1]
اسلام آباد کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے لیے دائر کی گئی متفرق درخواستیں منظور ہو گئیں۔
حلقہ این اے 47 اور 48 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر کی گئی پٹیشنز پر سماعت 8 جولائی کو ہو گی۔ اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چوہدری اور راجا خرم نواز کو 8 جولائی کو طلب کر لیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ شعیب شاہین اور علی بخاری نے پٹیشنز جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
[ad_2]
Source link