23

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے ، عدالت

[ad_1]

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، وکیل عمران خان

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، وکیل عمران خان

 اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کو ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح کیس؛ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ خاور مانیکا نے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی ، خاور مانیکا نے اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی کے لیے سابقہ اہلیہ کا لفظ استعمال کیا ہے ، دوسری جانب مفتی سعید بھی اپنے ویڈیو بیان سے مکر گئے ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ، جج شاہ رخ ارجمند نے عین فیصلے والے دن کیس سے الگ ہونے کا کہہ دیا تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ کا سزا معطلی کی درخواست پر آرڈر دیکھا ہے، بدنیتی اور فراڈ میں جو چیز مشترکہ ہے وہ ارادہ ہونا ہے، اگر رجوع کا حق تھا تو وہ ایک سول معاملہ ہے اس کا کریمنل سے تعلق نہیں، یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ میں رجوع کر لیتا، اگر فراڈ ہوا تھا تو اسی وقت عدالت جاتے کہتے میں نے رجوع کرنا تھا۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ عدالت نے ہر صورت 8 جولائی تک کیس کو ختم کرنا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں