24

کراچی؛ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار

  کراچی: شہرکا درجہ حرارت مزید 2.5 ڈگری گرگیا، دن کے وقت نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے سبب موسم گرم و مرطوب رہا۔

شہرمیں منگل کو بھی سمندری ہوائیں مکمل طورپربحال رہیں تاہم صبح کے وقت کم سے کم پارہ 31.5 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 76 فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔

دوپہرکے وقت بھی نمی کاتناسب 65 فیصد تک رہا جس کے سبب پارہ مزید 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ گرنے کے باوجود موسم گرم و مرطوب رہا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا موسم جزوی ابرآلود/ گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران سمندری ہوائیں مکمل طورپربحال رہ سکتی ہیں۔

تین روزکے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں