کراچی: جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر اور ایل ایل بی سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز)کے امتحانات میں ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی حفصہ عیسیٰ بنت محمد عیسیٰ سیٹ نمبر493560 نے2197 نمبرزکے ساتھ پہلی،ریحان احمد ولد عبدالحفیظ سیٹ نمبر493540 نے2142 نمبرزکے ساتھ دوسری اور مُسفرہ علی بنت اشتیاق علی لنگن سیٹ نمبر 493561 نے2141 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 74 طلبہ شریک ہوئےجن میں سے 49 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 19 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیابی کا تناسب 91.89 فیصدرہا۔
ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں 207 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 33 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 107 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیابی کا تناسب 67.63 فیصدرہا۔