21

گلستان جوہرمیں وکلا پولیس میں تصادم کا معاملہ، ایس ایچ او معطل

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: گلستان جوہر میں گزشتہ رات وکلا اور پولیس میں ہونے والے تصادم کے معاملے میں ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر تھانے میں وکلا اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او گلستان جوہر نے وکلاء کے ساتھ غلط رویہ رکھا، جس کی بنا پر ایس ایچ او گلستان جوہر کو معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او گلستان جوہر اور دیگر 15 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، گلستان جوہر میں پولیس اور وکلا میں تصادم، تین اہلکار اور چار وکلا زخمی

مقدمے میں دہشتگردی, اقدام قتل,تشدد اور دیگر دفعات شامل کی گٸی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق واقعہ رات ساڑے 8 بجے پیش آیا, مقدمے میں ایس ایچ او اور 15 سے زاٸد اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

متن میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر گاڑی ریلیز کرانے آٸے تھے, پولیس نے وکلا سے بدتمیزی کی, ایس ایچ او اور اسٹاف کی جانب سے مدعی سمیت دیگر وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی جانب سے وکلا پر فاٸرنگ بھی کی گٸی جبکہ پولیس کے تشدد سے 5 سے 6 وکلا زخمی بھی ہوئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں