17

خان صاحب کو دباؤ میں لانے کیلیے عدت کیس بنایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

[ad_1]

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو دباؤ میں لانے کے لیے تاریخ میں پہلی بار عدت کیس بنایا گیا جو کہ پولیٹیکل ویکٹمائیزیشن ہے۔

اسلام آباد کچہری میں چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی نوعیت کا کیس بنایا گیا جس کا مقصد خان صاحب کو کمپرومائزنگ حالات میں لانا تھا، خان صاحب مضبوط انسان ہیں اس کیس میں عورت کے شامل ہونے کے باوجود کمپرومائزڈ نہیں ہوئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام اباد ہائی کورٹ نے ڈائریکشن دی ہوئی ہے کہ 10 تاریخ تک اس کیس پر فیصلہ دینا ہے اور آج سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے، کیس کی سماعت پیر تک ملتوی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہمیں اس کیس میں ریلیف ملے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے مرکزی اپیلوں پر مفصل دلائل دیے ہیں اور عدالتی فیصلے کورٹ کے سامنے رکھے ہیں، ہم نے عدالت کے سامنے شریعہ کورٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ماضی میں دیے گئے فیصلے رکھے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ایک عورت کی نجی زندگی کریدنے کی کوشش کی گئی ہے، ایسا کیس عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اسلامی تعلیمات میں بھی ہمیں اس کی اجازت نہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں