[ad_1]
اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔
ایس پی سوان زون کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی اور لیڈی پولیس فورس نے بھی حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کے دوران, 43گھروں، 47مشکوک افراد،11 دکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 17موٹر سائیکلوں اور پانچ گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دیں اور چیکنگ کے دوران تعاون کریں۔
[ad_2]
Source link