34

راولپنڈی؛ ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق،اکلوتا اورگھر کا واحد کفیل تھا

[ad_1]

فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

 اسلام آباد: تھانہ دھمیال کے علاقے تربیلا کالونی میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، 18 سالہ سیف الرحمان 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا، لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ 

امدادی ذرائع نے بتایا کہ تین دوست مقامی ڈیم میں نہا رہے تھے، گذشتہ روز ہونے والی بارش سے پانی کی سطح کافی بلند تھی، پانی میں نہاتے ہوئے 18 سالہ سیف الرحمان کا پاؤں گہرے پانی میں پڑے ہوئے پتھروں میں پھنس گیا جس کے باعث  وہ ڈوب گیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پرپہنچیں اور آدھے گھنٹے کی تلاش کے بعد نوجوان کی لاش نکال لی، جاں بحق ہونے والا نوجوان دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

جوان بیٹے کی موت کی خبر سن کر بزرگ باپ کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں، سیف الرحمان پٹرول پمپ پر مزدوری کرکے گھرکا خرچ چلاتا تھا۔

امدادی ذرائع کا کہنا تھا کہ لواحقین کے پوسٹ مارٹم سے انکار پر لاش کو گھر منتقل کردیا  گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں