9

اسلام آباد سمیت پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

[ad_1]

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آبادکے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ دیر، سوات، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلابی صورت حال کے ساتھ طغیانی کا خطرہ ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات ہیں۔

آج خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،بالائی،وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں