15

تمام سہولتیں ہم خود خریدتے ہیں تو ٹیکس کے بدلے ہمیں کیا مل رہا ہے؟ تنخواہ دار طبقے کا احتجاج

[ad_1]

 اسلام آباد: تنخواہوں پر اضافی ٹیکسز کے خلاف تنخواہ دار طبقے نے بلیو ایریا میں زبردست احتجاج کا مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مختلف نجی اور سرکاری اداروں کے ملازمین نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں جناح ایونیو پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر ٹیکسز ختم کرنے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ حکومت غریب ملازمین سے جینے کا حق چھیننا چاہ رہی ہے، چاردنوں میں دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 75روپے اضافہ ہوا ہے، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں ایک طرف تنخواہوں پر ٹیکس زیادہ کیا گیا ہے تو دوسری جانب مہنگائی کمر توڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں اور زمینداروں پر ٹیکس بڑھانے کے بجائے حکومت غریب تنخواہ دار طبقے کو نچوڑ رہی ہے، تعلیم، صحت اور انصاف ہم خرید رہے ہیں تو ریاست ٹیکس کے بدلے ہمیں کیا دے رہی ہے۔

دریں اثنا احتجاجی مظاہرے کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں