[ad_1]
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگ جانی اور آئی 9 میں درج دہشت گردی کے مقدمات میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کے لئے 29 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں تھانہ سنگ جانی اور آئی 9 میں درج دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ن لیگی ایم این اے خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ چالان کی نقول دے دیں گے، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کریں گے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔
[ad_2]
Source link