11

رتیش دیش مکھ بھی اداکاروں کے بڑھتے معاوضوں سے تنگ آگئے

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

ممبئی: بالی وڈ اسٹار اور پروڈیوسر رتیش دیش مکھ بھی اداکاروں کے بڑھتے معاوضوں سے تنگ آگئے۔

ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ فلم اور فنکاروں کی کامیابی کا انحصار اداکار کی کم فیس پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے پروڈکشن کے کسی پروجیکٹ میں خود کو کاسٹ کرتے ہیں تو ایک پیسہ نہیں لیتے۔

رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا کہ وہ خود محسوس کرتے ہیں کہ کسی بھی فلم پر اداکار کی فیس بہت زیادہ اثر ڈالتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رتیش دیش مکھ نے بطور ولن فلم ’ریڈ2‘ میں اجے دیوگن کو جوائن کرلیا

اداکار نے کہا کہ فلم کی کامیابی بہت اہم ہے اور اگر ہم فلم کو بچانے میں کامیاب رہے تو سب کو بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ 45 سالہ اداکار نے 2003 میں فلم ’تجھے میری قسم سے‘ اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا اور 2013 کی مراٹھی فلم ’بالک پالک‘ سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں