31

حماس کی اسرائیل پر ایرانی حملوں کی تعریف

[ad_1]

حماس نے ایران کو مبارک باد دی—فوٹو: فائل

حماس نے ایران کو مبارک باد دی—فوٹو: فائل

 غزہ: حماس نے اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ اور بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کی شہادت کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کو سراہا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس نے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے بہادرانہ انداز میں ہمارے مقبوضہ خطے کے بڑے علاقے پر راکٹ حملوں پر مبارک باد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام کے خلاف قابض حکومت کے مسلسل جرائم کے جواب میں اور ہمارے شہید قومی ہیروز کے خون کے جواب میں ایران کو بہادرانہ اقدام پر مبارک دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیل کے تین اہم فوجی مراکز کو میزائل حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مزید حملوں کی جرات کی تو اس کو خطرناک نتائج بھگتنے ہوں گے۔

ایران کے حملوں کے بعد تہران، بیروت اور غزہ میں عوام نے سڑکوں پر نکل جشن منایا اور اللہ کا اکبر کے نعرے لگائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں