[ad_1]
اسلام آباد: راولپنڈی میں میٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے ساتھ ہی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو گورنر ہاؤس مری میں گارڈ آف آنر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا، گریڈ سسٹم ختم کردیا گیا اور پوزیشن ہولڈرز نظام 5 سال بعد پھر بحال کردیا گیا۔ طالبات نتائج میں طلبہ پر بازی لے گئیں، مجموعی نتیجہ 73.49 فیصد رہا۔
مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی چیئرمین انجینئر قمر الاسلام نے کہا ہے کہ مڈل کلاس کے طلبہ و طالبات نے پوزیشنیں لیں اور انہوں نے خود کو منوایا، ہونہار بچوں کو گورنر ہاؤس مری میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، یہ روایت وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی ڈالی پھر بحال کر دی، دانش اسکولز سسٹم نے بھی بہترین نتائج دئیے ہیں، ایچی سن کے مقابلہ میں دانش سکولز کا کامیاب تجربہ ہوا۔
[ad_2]
Source link