13

بجلی کے مہنگے بل پر غریبوں کی وجہ سے آواز اٹھائی تھی، راشد محمود

فوٹو اسکرین گریپ / فائل

فوٹو اسکرین گریپ / فائل

 لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار اور پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے مصنف راشد محمود نے کہا ہے کہ انہیں جو 700 یونٹ استعمال کرنے کا 29 ہزار کا بل موصول ہوا اُس میں 16 ہزار روپے کے ٹیکسز تھے اور اُن کا احتجاج اپنے کیلیے نہیں بلکہ عوام کی وجہ سے تھا۔

راشد محمود نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے بل کا مسئلہ بیان کیا جس کے بعد مداحوں کے اُن کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور بجلی کی قیمت ، مہنگے بلوں پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اب انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے مہنگا بل ملنے کے بعد اب گھر کی تمام لائٹس اور اے سی بند کردیا ہے اور اب اسے صرف سردیوں میں استعمال کروں گا کیونکہ موجودہ حالات میں تو ایئرکنڈشنر استعمال کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں: میں جینا نہیں چاہتا، سینیئر اداکار راشد محمود بجلی کا بِل دیکھ کر بھڑک اُٹھے

انہوں نے کہا کہ میں بل بھر سکتا ہوں اور واجبات ادا بھی کردیے ہیں مگر میری محنت کی کمائی ہے اور بل میں 16 ہزار روپے کے خفیہ ٹیکس شامل تھے جبکہ ماضی میں 700 یونٹ کا بل 20 ہزار روپے کا آتا تھا اور گزشتہ ماہ کا بل 29 ہزار روپے آیا۔

راشد محمود نے کہا کہ میں بل ادا کرسکتا تھا اور ادا بھی کردیا مگر آواز اٹھانے کا مقصد غریبوں کی نمائندگی تھا کیونکہ غریب آدمی بلز اور خفیہ ٹیکسز ادا نہیں کرسکتا اور غریب کیلیے یہ بہت مشکل ہوگا۔

راشد محمود نے کہا کہ وہ بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں کیونکہ انہوں نے بہت محنت سے صاف ستھرے پیسے کمائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں