6

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں لوگ انجکشن لگوا کر گورے ہوئے ہیں، سمی راحیل

 لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سمی راحیل نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں  گوری رنگ کے حوالے سے لوگ احساس کمتری کا شکار ہیں۔

معروف اداکارہ اور استاد نے حال ہی میں دیے گئے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں بھی رنگت کے حوالے سے احساس کمتری پایا جاتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکاروں نے رنگت گوری کرنے والے انجکشن اور ادویات استعمال کی ہیں، جس کیوجہ سے رنگت پرستی کو نہ صرف فروغ ملا بلکہ ہمارے معاشرے میں گوری رنگت والے کو ہی خوبصورت سمجھا جانے لگا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ تعلیم کی کمی اور کالونیل ذہینت کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں رنگ پرستی بہت زیادہ حد تک پائی جاتی ہے اور پوری انڈسٹری انجکشن لگوا کر سفید ہوچکی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں