6

اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں اور اسٹالز جل گئے

[ad_1]

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 اسلام آباد: پشاور موڑ پر ایچ نائن اتوار بازار میں آتش زدگی سے سیکڑوں دکانیں اور اسٹالز جل گئے اور لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔

آگ گارمینٹس سیکشن میں لگی جس سے دیکھتے ہی دیکھتے کراکری اور برتنوں والے سیکشن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی فائر بریگیڈز اور فائر فائٹرز آگ کو بجھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ پاک نیوی، ایئر فورس اور راولپنڈی انتظامیہ بھی معاونت کے لیے موجود ہیں۔

آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی صاحب کو کہہ کر علاقے کو سیل کروا دیا ہے، جس جس کا نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے گا، ہمیں پتہ چلا یہاں پہلے بھی آگ لگتی رہی ہے، وجوہات کا پتہ کرنے کے لیے ڈی سی اور پولیس حکام کی مشترکہ کمیٹی بنائیں گے، 7 دن میں کمیٹی رپورٹ دے گی کہ آگ کیوں لگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں