[ad_1]
راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے والد پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا بیٹا محسن نشے کا عادی ہے اور والد پر تشدد اور گالم گلوچ کرتا ہے۔
سول لائنز پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈی ننس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔
[ad_2]
Source link