16

تاجروں کا آئی پی پیز معاہدوں کو فوری منسوخ کرنے اور 10 روپے یونٹ بجلی دینے کا مطالبہ

[ad_1]

 راولپنڈی: بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے، ٹیکسسز کی بھرمار اور ،مہنگائی کے خلاف تاجروں نے راولپنڈی کے فوارہ چوک پر احتجاج کیا اور آئی پی پیز معاہدے فوری طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

مرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں راجہ بازار سمیت دیگر بازاروں کے تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شکرا نے بجلی سستی اور بلوں میں لگائے گئے ٹیکسسز واپس لینے اور اشرافیہ کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

تاجروں نے حکومت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ تاجروں کے احتجاج کے باعث فوارہ چوک سے ہملٹن روڈ جانب جانے والا راستے پر ٹریفک معطل رہی۔

شرجیل میر کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو فوری طور ہر منسوخ کیا جائے، بجلی کا فی یونٹ 10 روپے میں دیا جائے اور 300 یونٹ 2 ماہ کے لیے فری دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کو چلانے کے لیے فی یونٹ 5 روپے میں دیا جائے، آٹے اور کھانے پیسے کی اشیاء پر سیلز ٹیکس برداشت نہیں کریں گے پارلیمنٹرینز سے کہتا ہوں کہ اپنے تمام اخراجات صفر کر دیں کیونکہ ہمارا اگلا لائحہ عمل بہت خطرناک ہو گا، اگر ایک ماہ کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے پورے راولپنڈی میں فیملیز کے ہمراہ دھرنا دیں گے۔

شرجیل میر کا کہنا تھا کہ میں ریاستی اداروں سے کہتا ہوں کہ یہ 24 کروڑ پاکستانی کا ملک ہے عوام کے حقوق کا سب کو تحفظ کرنا ہوگا مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کردیا یے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں