[ad_1]
راولپنڈی: جڑواں شہروں میں کوریئر آفسز پر چھاپے کے دوران بیرون ملک جانے والے پارسلز سے منشیات برآمد کرلی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 6 مختلف کارروائیوں میں 34 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پر کارگو آفس سے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 2.9 کلو ہیروئین برآمد کرلی گئی ہے۔ اسی طرح راولپنڈی میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ اور قطر بھیجے جانے والے 2 پارسلز سے 1.5 کلو آئس برآمد ہوئی۔
دریں اثنا سروس روڈ اسلام آباد پر گاڑی سے 7.8 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے 21.6 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ اُدھر ہنزہ ہوٹل گلگت کے قریب 2 ملزمان سے 900 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link