16

اسلام آباد؛ اتوار بازار میں آتش زدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

[ad_1]

 اسلام آباد: اتوار بازار میں آتش زدگی کے  معاملے کی تحقیقات کے لیے  کمیٹی قائم کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن  میں لگنےو الے اتوار بازار میں آتش زدگی کی تحقیقات کے لیے  دس رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کے حکم کے مطابق اے ڈی سی جی نے رانا وقاص نے کمیٹی کے قیام کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام  آباد کمیٹی کے  سربراہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل ڈی سی جنرل کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں اور اسٹالز جل گئے

واضح رہے کہ اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں، اسٹالز اور ان  میں رکھا گیا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

The post اسلام آباد؛ اتوار بازار میں آتش زدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں