13

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

[ad_1]

 راولپنڈی: وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں طالبات بازی لے گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل ایجوکیشن بورڈ کے میٹرک کے امتحانی نتائج سامنے آگئے، میٹرک کا مجموعی نتیجہ 88.20 فیصد جب کہ نویں جماعت کا مجموعی نتیجہ 58.71 فیصد رہا۔

میٹرک پارٹ ٹو سائنس گروپ میں زبادیہ نسیم نے 1087 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، حجاب فاطمہ نے سائنس گروپ میں 1085 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح مصدق شہباز اور فاطمہ واجد نے 1084 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں