[ad_1]
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ایکسپریس ہائی وے پر احتجاج کیا اور عدالت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تحریک انصاف کے حق میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنان سراپا احتجاج ہوئے اور انہوں نے اسلام آباد کے ایکسپریس وے پر احتجاج کرتے ہوئے مصروف شاہراہ کو بلاک کردیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن
لیگی کارکنان نے سوہان کے قریب روڈ پر ٹائروں کو آگ لگائی جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوئی۔ مظاہرین نے فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کے باعث ایکسپریس ہائی وے پر دونوں اطراف ٹریفک بری طرح سے جام ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ اس دوران پولیس یا انتظامیہ کہیں نظر نہیں آئی۔
[ad_2]
Source link