[ad_1]
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے کلری میں زمین کے تنازع پر معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں ملزمان صغیر، شبیر اور کامران نے زمین کے تنازع پر محمد منیر اور بیٹے پر فائرنگ کی۔
باپ اور بیٹا فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور مقتولین کی لاشیں رورل ہیلتھ سنٹر بگا شیخاں منتقل کردیں۔
پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشدکیل دے دیں۔
[ad_2]
Source link