19

راولپنڈی پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم جاں بحق

[ad_1]

 راولپنڈی: گوجر خان کی چوکی قاضیاں میں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو پہلے تھانہ سول لائنز پھر گوجرخان منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ملزم ذیشان کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا، ملزم کے اہل خانہ سے پولیس نے مبینہ طور پر 7 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی نہ ملنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

سول لائنز پولیس نے ملزم کو دوسرے مقدمے میں گوجرخان پولیس کے حوالے کیا، گوجرخان کی چوکی قاضیاں میں ملزم پر دوبارہ تشدد کیا گیا، پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزم پر بے پناہ تشدد کیا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

ملزم ذیشان کو پولیس اہلکار مردہ حالت میں مقامی اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوئے، ایس پی صدر ڈویزن نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ جاں بحق ملزم تھانہ کینٹ راولپنڈی کا ریکارڈ یافتہ ہے، معاملہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کاہ کہ بظاہر ملزم کی طبعی موت ہوئی، ہم لواحقین کا انتظار کر رہے ہیں،انکی درخواست پر قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے، جاںبحق ملزم کی فیملی نے تاحال کوئی درخواست نہیں دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں