[ad_1]
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
رواں کاروباری ہفتے میں 9اور 10 محرم کے سلسلے میں 2 تعطیلات کے بعد جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ ہوا، اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 371 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 81527 پوائنٹس کی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 2 نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا
قبل ازیں بازار حصص میں اسی کاروباری ہفتے کے پہلے روز جمعرات کو بھی غیر معمولی تیزی کا رجحان تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 211 پوائنٹس کے اضافے سے 81155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
[ad_2]
Source link