13

راولپنڈی؛ پولیس وین حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، تین زخمی

[ad_1]

 راولپنڈی:  کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں  ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین  زخمی ہوگئے۔

موٹروے  پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ  گئی اور چاروں زخمی اہلکاروں کو مردان میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں  کانسٹیبل فضل حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ وین کا پچھلا بایاں ٹائرپھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس وین پشاور سے اسلام آباد جارہی تھی جس میں چھ اہلکار سوار تھے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں