[ad_1]
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 جولائی کا اسلام آباد میں دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
راولپنڈی میں تاجرکنونشن سےخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا دھرنا بے تحاشا ٹیکسوں، پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ہے، فارم 47 والی مسلط شدہ حکومت سے پوری طاقت سے اپنا حق مانگیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں بیٹھنا ہے، ہمیں اس قوم کی لاج رکھنا ہو گی آپ کا جس پارٹی سے بھی تعلق ہو مگر جماعت اسلامی آپ کوفروخت نہیں کرے گی، ہمیں اپنے ملک میں رہنا ہے عزت اور جرات سے رہنا ہے 26 جولائی کا دھرنا قومی ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے کارکنان کو بھی دعوت ہے پاکستان کے لئے لوگوں نے عدل کی حکمرانی کے اپنا سب کچھ چھوڑا تھا، آج پاکستان میں عدل کی حکمرانی نہیں ہے، جماعت اسلامی نے یہ جدوجہد شروع نہ کی توملک میں انارکی پھیل جائے گی، ہم پرامن سیاسی مزاحمت لے کر نکلیں گے اور انشاءاللہ کامیاب ہوں گے، حق لے کر اٹھیں گے 26 جولائی کو پچیس کروڑ عوام کا دھرنا ہوگا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت سود کا نظام ختم کرنے پٹرول کی لیوی بجلی گیس پر ناجائز ٹیکس ختم کرے تو تاجر بھی ٹیکس دینے کے لئے تیار ہیں مگر ایک خاص مراعات یافتہ طبقہ اس ملک پر قابض ہے۔ یہ ہی لوگ مارشل لاء، جمہوریت، کیئر ٹیکر ہر جگہ کود کر داخل ہو جاتے ہیں۔
[ad_2]
Source link