19

سندھ بورڈ آف ریونیو کی کھانے کے بل پر سروس ٹیکس میں اضافے کی تردید

[ad_1]

  کراچی: سندھ بورڈ آف ریونیو نے وضاحت کی ہے کہ کھانے کے بل پر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ پر 15 فیصد سروسز سیلز ٹیکس کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

سندھ ریونیو بورڈ کے ترجمان کے مطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر خدمات پر سیلز ٹیکس 8 فیصد ہی مقرر ہے۔

سندھ کے فنانس ایکٹ میں کھانے کے بل کی نقد ادائیگی پر 15 فیصد خدمات پر سیلز ٹیکس عائد ہے، اگر صارف ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے کھانے کا بل کی ادائیگی کرے گا تو 8 فیصد سروسز ٹیکس عائد ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں