[ad_1]
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے خلاف دھاندلی کی درخواست پر ڈی آر او سے رپورٹ طلب کرلی۔
پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے خلاف دھاندلی سے انتخاب جیتنے کی درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن سے قبل عمر ایوب نے درخواست دی تھی کہ الیکشن میں بوگس ووٹ ڈالے جائیں گے جو تیار کرلیے گئے ہیں۔ عمر ایوب نے 7 فروری کوڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر(ڈی آر او) ڈی آر او کو درخواست دی تھی۔ اس درخواست پر ڈی آر او نے کیا کارروائی کی۔ ڈی آر او سے رپورٹ مانگی جائے۔ انہوں نے ہمارے خلاف درخواست دی تھی الیکشن میں واقعی بوگس ووٹ کاسٹ ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے رکن نے کہا کہ آر او کی 2 رپورٹس ہمارے پاس ہیں ایک قومی اسمبلی اور دوسری صوبائی اسمبلی کی ہے۔
عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ کیس پر دلائل دیں ہر سماعت میں نئی درخواست لے کر آجاتے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔
[ad_2]
Source link