17

پنڈی کی عدالت میں سینئر وکیل پر فائرنگ، ملزم بآسانی فرار

[ad_1]

 راولپنڈی: ضلع کچہری میں سیکیورٹی کا نظام فلاپ ہوگیا، سینئر وکیل کے چیمبر میں ملزم نے وکیل پر فائرنگ کردی تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی عدالت میں ایک شخص نے سینئر وکیل عمر اقبال ایڈووکیٹ کے چیمبر میں گھس کر فائرنگ کردی، خوش قسمتی سے وکیل اپنی جگہ تبدیل کرنے پر بال بال بچ گیا۔

ملزم زوہیب نے وکیل پر دو فائر کیے اور فائرنگ کے بعد کچہری سے بآسانی فرار ہوگیا حالاں کہ فائرنگ والے چیمبر سے 100 فٹ پر پولیس کی پکٹ ہے۔

فائرنگ کے واقعے سے عدالت کی ناقص سیکیورٹی سامنے آگئی، ملزم پولیس کی چیکنگ کے باوجود اسلحہ لے کر داخل ہوا اور فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد کچہری چوکی پولیس سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار بھی موقع پر پہنچ گئے، ملزم کے خلاف پولیس چوکی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

ضلع کچہری کے سیکیورٹی کے 77 کلوز سرکٹ کیمروں میں 43 خراب نکلے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں