[ad_1]
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر کی کمی سے نئی قیمت 2370ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کی کمی سے 250500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1972روپے کی کمی سے 214763روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60روپے کی کمی سے 2860روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2451.98 روپے کی کمی سے 2451.98روپے کی سطح پر آگئی۔
[ad_2]
Source link