[ad_1]
راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار کرلیا جس کی شناخت جبران کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، 8 شہریوں سے جنوبی کوریا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے اور انہیں پھر جنوبی کوریا بھیجنے میں ناکام رہا۔
ملزم شہریوں سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا جس کے بعد شہریوں نے شکایت درج کرائی اور پھر آج اُسے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم سے 11 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئیں، جبران کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔
[ad_2]
Source link