[ad_1]
اسلام آباد: چین نے امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری چین کے دورے پر ہیں جہاں امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے۔
امپورٹڈ کوئلے کے تین پاور پلانٹس پاکستان میں مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں جن میں 1320 میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ کا حب پاور پلانٹ اور 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ شامل ہے۔
چین کی جانب سے پاکستانی وفد کو تینوں کول پاور پلانٹس کی ری پروفائلنگ کے حوالے سے بھی مثبت جواب دیا گیا جبکہ امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے۔
چینی حکام نے پاکستان وفد کو پانڈا بانڈز کے معاملے میں بھی مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہائی کرا دی ہے۔ تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن اور ری پروفائلنگ متعلق پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
[ad_2]
Source link