18

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے آئی پی پیز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ گئے، بیرسٹر سیف

آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات میں شریف اور زرداری خاندان ہی نکلیں گے، بیرسٹر سیف

آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات میں شریف اور زرداری خاندان ہی نکلیں گے، بیرسٹر سیف

 پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا متعارف کردہ آئی پی پیز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ آئی پی پی پیز اشرافیہ کے غضب کرپشن کا دوسرا نام ہے، 90 کی دہائی میں سیاسی آشرافیہ نے آئی پی پیز کیساتھ معاہدے کرکے عوام پر مسلط کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1994، 2002 اور 2015 میں آئی پی پی پیز کوکون لایا اور معاہدوں کی تجدید کس نے کیے؟  حکومت اور آئی پی پیز کیساتھ معاہدے کرکے کن سیاستدانوں اور اہم شخصیات نے پیسہ بنایا، بااثر خاندانوں اور شخصیات کی وجہ سے 30 سالوں میں ایک بار بھی آئی پی پیز کا آڈٹ نہیں کرایا گیا، آڈٹ ہونا چاہیے کہ جن آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہوئے کس کے کہنے پر نئے کنٹریکٹ ہوئیں۔

ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ آئی پی پی پیز کے کنٹریکٹ فوری فی الفور منسوخ کئے جائیں، آئی پی پی پیز ملک کی معاشی تباہی کے علامت بن چکے ہیں، آئی پی پی پیز کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے نتیجے میں مشہور زمانہ شریف اور زرداری خاندان اور انکے حواری ہی نکلیں گے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ 2012 میں سپریم کورٹ نے آئی پی پی پیز کے مد میں اشرافیہ کی کرپشن آشکارا کی تھی، اشرافیہ اتنا مضبوط ہے کہ آج بھی آئی پی پی پیز کے ذریعے ملکی دولت لوٹ رہے ہیں، آئی پی پی پیز کا مینڈیٹ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا، لوڈشیڈنگ بھی ختم نہ ہوئی اور آئی پی پی پیز کو دھڑا دھڑ پیسے بھی دیے جارہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں