[ad_1]
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل بارش سے نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
جڑواں شہروں میں بارش کے باعث گوالمنڈی میں پانی کی سطح 10 فٹ فٹ اور کٹاریاں 12 فٹ ہے۔ کٹاریاں میں نالہ لئی میں پانی کی سطح پری الرٹ 15.7 فٹ اور گوالمنڈی میں پری الرٹ 14.1 فٹ ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح ساڑھے 12 فٹ بلند ہوگئی۔ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث عملہ اور اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ واسا ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے الرٹ ہیں جبکہ رین ایمرجنسی بھی پہلے سے نافذ کی گئی ہے۔راولپنڈی میں نشیںی علاقے زیر آب آگئے ۔بوہڑ بازار سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی جمع ہونے سے تاجروں کا کاروبار اور معمول کی زندگی متاثرہوئی۔
[ad_2]
Source link