13

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو ہراساں کرنے والے گرفتار

[ad_1]

ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،پولیس:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے،پولیس:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: مری روڈ پر پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو ہراساں کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مری روڈ پر پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی شناخت ہمایوں طارق اور حنظلہ کے نام سے ہوئی۔ خاتون کی شکایت پردرج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے مری روڈ پر مجھ سے اور میری بیٹی سے بدتمیزی کی اور ہراساں کیا۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں