11

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ، پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر کی ضمانت منظور

[ad_1]

وقاص احمد جنجوعہ کو گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا:فوٹو:فائل

وقاص احمد جنجوعہ کو گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرلی۔

پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔ عدالت نے وقاص جنجوعہ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت مںظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ؛ احمد وقاص جنجوعہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

 

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں