[ad_1]
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے شبلی فراز کا نام ای سی ایلس ے نکالنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، جس میں شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ 4 ایف آئی آرز ہیں، سب میں ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گراؤنڈ ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے۔
جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے۔
بعد ازاں عدالت نے ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
[ad_2]
Source link