15

سندھ؛ ٹیکس نظام ون لنک سے منسلک، عوام گھر بیٹھے ٹیکس ادا کر سکیں گے

[ad_1]

  کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نے ٹیکس نظام کو ون لنک سے جوڑ دیا جس سے عوام اب گھر بیٹھے ٹیکس ادا کر سکیں گے۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اونگزیب اکبر پنہور اور دیگر شریک ہوئے۔

شرجیل انعام میمن کی جانب سے شو رومز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کی ہدایات کی گئی جبکہ پریمیئر نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں کو اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی ڈیجیٹل سروس عوام کا وقت بچانے، پریشانی کم کرنے اور عوام کی انگلیوں تک سہولت لانے کے لیے بنائی گئی ہے۔ نئے آن لائن نظام سے شفافیت کو فروغ ملے گا، عوام اب گھر بیٹھے گاڑیوں کے ٹیکسز ادا کر سکیں گے، عوام کسی بھی وقت ٹیکس کی ادائیگی منٹوں میں محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے کر سکیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن عوام کو بہترین کارکردگی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بڑے بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چوکیاں قائم کی جائیں گی، ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ سے پریمیئم نمبر پلیٹس کی جعلسازی کی حوصلہ شکنی ہوگی، پریمیئم نمبر پلیٹس مالکان کو گاڑی تبدیل کرنے کی صورت میں نیا اسمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، 50 نمبرز کی نیلامی ہوگی۔ پریمیئم نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی بھی جلد شروع کی جائے گی، 200 نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی ہوگی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے دی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں