[ad_1]
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول، ایف نائن پارک یا جی نائن پشاور موڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
یہ پڑھیں : پی ٹی آئی احتجاج؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر 5 تاریخ کو احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے۔
[ad_2]
Source link