11

عراقی شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت پر جلد عمل شروع ہوگا، وزیر داخلہ

[ad_1]

عراق جانے والے زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کی تجویز فوری اقدامات کی متقاضی ہے، محسن نقوی کی ملاقات میں گفتگو (فوٹو: اسکرین گریب)

عراق جانے والے زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کی تجویز فوری اقدامات کی متقاضی ہے، محسن نقوی کی ملاقات میں گفتگو (فوٹو: اسکرین گریب)

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراقی شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت پر جلد عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

عراق کے ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تہامیر اسماعیل کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد وزارت داخلہ پہنچا، جہاں وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، پاکستانی زائرین سے عراق میں پاسپورٹ نہ لینے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عراقی پولیس کو پاکستان میں تربیت دینے اور سیف سٹی پراجیکٹ میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے باہمی اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ عراقی وفد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو عراق کے دورے کی بھی دعوت دی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عراق جانے والے زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کی تجویز فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔ امید ہے کہ عراقی حکومت اس ضمن میں جلد حتمی فیصلہ کرے گی۔ پاکستان نے عراقی بہن بھائیوں کے لیے ویزا فری کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر جلد عمل شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراقی پولیس کی تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ سیف سٹی پراجیکٹ میں عراق کو ہر سطح پر معاونت فراہم کریں گے۔

کمانڈر عراقی ریپڈ رسپانس یونٹ لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر تہامیر اسماعیل نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پاکستانی زائرین سے پاسپورٹ نہ لینے کے حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ سے بات کی جائے گی ، امید ہے کہ ایشو حل ہو جائے گا۔ پاکستان سے آنے والے بہن بھائی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

عراقی وفد میں بریگیڈئر جنرل کمانڈر آف پروٹیکشن رجمنٹ عقیل کاظم، بریگیڈئر جنرل عبدالحسین، محمد سہیل اور دیگر شامل تھے جب کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈئر محمد عاصم بھی اس موقع پر موجود تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں