6

پانی کی بلند سطح، راول ڈیم کے اسپل ویز دوبارہ کھول دئیے گئے

اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث  راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تھی:فوٹو:فائل

اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تھی:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: اسلام آباد میں بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے اسپل ویز ایک بار پھر کھول دئیے گئے۔

راول ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے قبل اطراف کی آبادیوں کو الرٹ کرنے کےلئے سائرن بھی بجائے گئے۔ دارالحکومت میں گزشتہ رات ہوئی موسلا دھار بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح  1752 فٹ تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا۔

اسپل ویز کھولنے سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی تھیں۔ احتیاطی تدابیر میں کہا گیا کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں۔ نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں۔ مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ ندی ، نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائےگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں